0
Sunday 27 Oct 2019 19:15

مسئلہ کشمیر جہاد کے بغیر حل نہیں ہوگا، متحدہ علما محاذ

مسئلہ کشمیر جہاد کے بغیر حل نہیں ہوگا، متحدہ علما محاذ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری و دیگر علماء و مشائخ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ جہاد کے بغیر حل نہیں ہوگا۔ اپنے مشترکہ بیان میں علماء و مشائخ نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے، لیکن عالمی ضمیر ابھی تک بیدار نہیں ہوا اور مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر عالمی ضمیر بیدار بھی نہیں ہوگا، کیونکہ یہ مسلمانوں کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کی تنگ نظری اور تعصب کے باعث آج تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ علماء نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کو فوری طور پر کشمیریوں کی مرضی کے مطابق حل کرکے انہیں جینے کا حق دلوائے۔
خبر کا کوڈ : 824253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش