0
Sunday 27 Oct 2019 19:21

کشمیر کی آزادی اور وطن کی سالمیت کیلئے پاکستان کے غیور عوام ہر لحظہ سربکف ہیں، علامہ احمد اقبال

کشمیر کی آزادی اور وطن کی سالمیت کیلئے پاکستان کے غیور عوام ہر لحظہ سربکف ہیں، علامہ احمد اقبال
اسلام ٹائمز۔ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے دن کو یوم سیاہ کے طور منائے جانے کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر عالمی قوتوں کی خاموشی افسوسناک ہے، دنیا میں جہاں جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم و بربریت ہوا ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی استعماری طاقتوں نے تماشا ہی دیکھا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہندوستان، امریکہ اور اسرئیل کا گٹھ جوڑ پاکستان سمیت ایشیاء کے امن کے لئے خطرہ کی گھنٹی ہے، لائن آف کنٹرول پر مسلسل جارحیت کا مقصد پاکستان کو جنگ کی طرف دھکیلنا ہے، یہ شیطانی مثلث خطے کو بدامنی کے ذریعے غیر مستحکم رکھنا چاہتا ہے۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام سربکف تیار ہیں، ہم دشمن کی ہر سازش کو باہمی اتحاد و یکجہتی سے ناکام بنائیں گے، دنیا بھر میں مختلف ممالک کے عوام خائن کرپٹ حکمرانوں کیخلاف سڑکوں پر ہے، پاکستان واحد ملک ہے، جہاں چوروں ڈاکوں کو بچانے کے لئے اسلام کا نام لے کر عوام کو سڑکوں پر لایا جا رہا ہے، ہمیں اس حساس دور میں باہر سے زیادہ اپنے اندر گھسے دشمن قوتوں کے آلہ کاروں سے خطرہ ہے، ہمارے ناعاقبت اندیش حکمرانوں اور پالیسی سازوں نے محب وطن طبقے کو دیوار سے لگا کر ملک دشمنوں کو پرموٹ کیا اور اس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے، ہمیں اپنے ماضی کے غلط فیصلوں پر نظرثانی کرنا ہوگی، بصورت دیگر پچھتاوے کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 824256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش