0
Sunday 27 Oct 2019 19:52
کرد فورسز کی 30 کلومیٹر جنوب کیطرف عقب نشینی، دمشق کا خیر مقدم؛

شام اپنے تمام سپوتوں کیلئے آغوش پھیلائے کھڑا ہے، شامی وزارت خارجہ

شام اپنے تمام سپوتوں کیلئے آغوش پھیلائے کھڑا ہے، شامی وزارت خارجہ
اسلام ٹائمز۔ شامی ڈیموکریٹک فورسز نے اعلان کیا ہے کہ کُرد ڈیموکریٹک فورسز نے شام کے اندر جنوب کیطرف عقب نشینی اختیار کر لی ہے۔ عالمی ذرائع کے مطابق کرد شامی ڈیموکریٹک فورسز (قوات سوریا الدیمقراطیہ) کے ترجمان مصطفی بالی نے کہا ہے کہ شامی ڈیموکریٹک فورسز نے ترکی کی سرحد پر واقع 2 شامی شہروں عامودا اور الدرباسیہ سے جنوب کیطرف عقب نشینی اختیار کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شامی ڈیموکریٹک فورسز ان دونوں شہروں سے 30 کلومیٹر جنوب کیطرف پہنچ گئی ہیں جبکہ سرحدوں پر شامی حکومتی فورسز تعینات کر دی جائیں گی۔

شامی ڈیموکریٹک فورسز کی مرکزی کمان نے بھی قسد کی جنوب کیطرف عقب نشینی پر مبنی روسی پیشکش کیساتھ اپنے اتفاق نظر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی سابقہ شرائط کے بارے میں روس کیساتھ شامی ڈیموکریٹک فورسز کے مختصر مذاکرات کے دوران، شام پر ترک جارحیت کو روکنے کیلئے، 22 اکتوبر 2019ء کو دستخط ہونے والے سوچی معاہدے کیساتھ سازگار روسی پیشکش کو قبل کر لیا گیا ہے۔ شامی ڈیموکریٹک فورسز کی کمان کا کہنا تھا کہ شام اور ترکی کے درمیان واقع سرحد پر شامی حکومتی فورسز تعینات کر دی جائیں گی۔

دوسری طرف شامی وزارت خارجہ نے قسد کی شام کے شمالی علاقہ جات سے 30 کلومیٹر جنوب کیطرف عقب نشینی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دمشق اپنے تمام سپوتوں کیلئے آغوش پھیلائے کھڑا ہے۔ شامی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ عقب نشینی شام پر ترکی کے حملہ آور ہونے کے اصلی بہانے، ترکی کی سرحدوں پر شامی ڈیموکریٹک فورسز کی موجودگی، کو ختم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 824260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش