QR CodeQR Code

حکومت سے کوئی معاہدہ ہوا ہی نہیں تو ختم کیا ہوا ہے؟، مولانا کا استفسار

27 Oct 2019 23:05

نوشہرو فیروز میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومتی کمیٹی اور رہبر کمیٹی کے درمیان کوئی معاہدہ ہی نہیں ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے حوالے سے انتظامیہ اور جے یو آئی (ف) کے درمیان ہونے والا معاہدہ برقرار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ہمارا کوئی معاہدہ ہی نہیں ہوا تو ختم کیا ہوگا؟، انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کا معاہدہ اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ ہوا ہے تو وہ برقرار ہے۔ نوشہرو فیروز میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومتی کمیٹی اور رہبر کمیٹی کے درمیان کوئی معاہدہ ہی نہیں ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے حوالے سے انتظامیہ اور جے یو آئی (ف) کے درمیان ہونے والا معاہدہ برقرار ہے۔ انہوں نے عوام الناس اور کارکنان سے کہا کہ وہ افواہوں پہ کان نہ دھریں۔ امیر جے یو آئی (ف) نے واضح کیا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور آئین و قانون کے تحت ہی اپنا جمہوری حق استعمال کریں گے۔

ذرائع ابلاغ کے ایک حصے میں یہ اطلاع آئی تھی کہ جے یو آئی (ف) نے اپنا معاہدہ ختم کردیا ہے جس کے بعد مولانا فضل الرحمان کے ترجمان طارق خان نے ذرائع ابلاغ کو جاری کردہ اپنے بیان میں واضح کیا تھا کہ جے یو آئی کا اسلام آباد انتظامیہ سے معاہدہ ہوا ہے اور وہ تاحال برقرر ہے۔


خبر کا کوڈ: 824274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824274/حکومت-سے-کوئی-معاہدہ-ہوا-ہی-نہیں-ختم-کیا-ہے-مولانا-کا-استفسار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org