0
Sunday 27 Oct 2019 23:50

آزادی مارچ، جے یو آئی کا قافلہ بلوچستان سے روانہ

آزادی مارچ، جے یو آئی کا قافلہ بلوچستان سے روانہ
اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) کا مرکزی قافلہ کوئٹہ سے روانہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق قافلے کی قیادت صوبائی امیر مولانا عبد الواسع کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک کارکنوں کے ہمراہ قافلے میں بھی شامل ہیں۔ آزادی مارچ کے شرکاء نجی گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے سفر کررہے ہیں۔ آزادی مارچ کے شرکاء خانوزئی، قلعہ سیف اللہ سے ہوتے ہوئے آج رات لورالائی پہنچیں گے۔ مرکزی قافلہ ڈیرہ غازی خان کے راستے پنجاب میں داخل ہوگا۔ قافلہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 824276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش