QR CodeQR Code

ضلع کرم میں تعلیمی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، ساجد طوری

28 Oct 2019 00:12

پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم این اے کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں تعمیر ہونے والا پولی ٹیکنیک کالج قبائلی اضلاع کا پہلا کالج ہے، 190 ملین لاگت سے تعمیر ہونے والے کالج میں ورکشاپس، ایڈمنسٹریشن بلاکس، لیبارٹریز، رہائش گاہیں، کھیلوں کے میدان شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے صحافیوں کے ہمراہ پولی ٹیکنیک انسٹیوٹ پاراچنار کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں تعلیمی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے، کیڈٹ کالج کے قیام کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں، میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں تعمیر ہونے والا پولی ٹیکنیک کالج قبائلی اضلاع کا پہلا کالج ہے، 190 ملین لاگت سے تعمیر ہونے والے کالج میں ورکشاپس، ایڈمنسٹریشن بلاکس، لیبارٹریز، رہائش گاہیں، کھیلوں کے میدان شامل ہیں۔ جس سے طلبہ کو بہترین ماحول میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کرم میں تعلیمی ترقی کیلئے مختلف منصوبے جاری ہیں اور آئی ٹی یونیورسٹی کیلئے زمین خرید لی ہے اور عنقریب اس منصوبے پر بھی کام شروع کیا جائے گا، پولی ٹیکنیک کالج فار گرلز کیلئے بھی زمین خریدی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 2 فار گرلز مکمل ہوچکا ہے اور گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 2 فار بوائز کیلئے بہت جلد سٹاف فراہم کیا جائے گا۔ ایم این اے ساجد طوری نے کہا کہ ضلع کرم میں تعلیمی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے اور پاراچنار میں کیڈٹ کالج کی قیام کیلئے کوششیں جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 824280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824280/ضلع-کرم-میں-تعلیمی-ترقی-ہماری-اولین-ترجیح-ہے-ساجد-طوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org