QR CodeQR Code

امریکہ نے اپنے دعووں کے برخلاف اب دواؤں کی درآمد پر بھی پابندی عائد کر دی ہے، جواد ظریف

28 Oct 2019 14:53

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے اپنے تئیں یہ کہا ہے کہ اگر ایرانی عوام کچھ کھانا چاہتے ہوں تو انہیں امریکہ کے سامنے جھکنا پڑے گا جبکہ امریکی وزارت خزانہ نے ایران میں نہ صرف غذائی سامان کی درآمدات پر بلکہ اب دواؤں کی درآمد پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ فریب کاری پر مبنی امریکی دعووں کے برخلاف تازہ ترین امریکی اقدامات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے خلاف معاشی دہشتگردی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ امریکہ کے فریب کاری پر مبنی دعووں کے برخلاف اسلامی جمہوریہ ایران پر غذائی سازوسامان کے علاوہ دواؤں کی درآمد پر بھی پابندی عائد ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے اپنے تئیں یہ کہا ہے کہ اگر ایرانی عوام کچھ کھانا چاہتے ہوں تو انہیں امریکہ کے سامنے جھکنا پڑے گا جبکہ امریکی وزارت خزانہ نے ایران میں نہ صرف غذائی سامان کی درآمدات پر بلکہ اب دواؤں کی درآمد پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔


انتقاد ظریف از ادعاهای فریبکارانه آمریکا
 


خبر کا کوڈ: 824339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824339/امریکہ-نے-اپنے-دعووں-کے-برخلاف-اب-دواو-ں-کی-درآمد-پر-بھی-پابندی-عائد-کر-دی-ہے-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org