QR CodeQR Code

انسانوں کا سیلاب ایوانوں کے کچرے کو اپنے ساتھ بہا کرلے جائے گا، مولانا فضل الرحمان

28 Oct 2019 15:46

سکھر میں آزادی مارچ کے دوسرے مرحلے پر ملتان روانگی سے قبل اپنے خطاب میں سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ پاکستان کے وجود اور آئین کو خطرہ ہے، آئین پاکستان کو دیباچہ اور بچوں کا کھیل بنا دیا گیا ہے، ہم آئین، جمہوریت اور اسلام کیلئے نکلے ہیں، ہم ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں، ہم پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انسانوں کا سیلاب ایوانوں کے کچرے کو اپنے ساتھ بہا کرلے جائے گا۔ سکھر میں آزادی مارچ کے دوسرے مرحلے پر ملتان روانگی سے قبل اپنے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سب جانتے ہیں حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کرلیا ہے، انہوں نے کشمیر کا مسئلہ گمبھیر کردیا ہے، یہ پاکستان کی نمائندہ حکومت نہیں ہے، جبر کی بنیاد پر عوام پر حکومت نہیں کی جا سکتی، تمام سیاسی جماعتیں ملک پر جبر محسوس کر رہی ہیں، ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے اور یہ ملک کے لئے خطرہ بن چکے ہیں، حکمران ملک کی کشتی کو ڈبو رہے ہیں جسے عوام کو بچانا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے وجود اور آئین کو خطرہ ہے، آئین پاکستان کو دیباچہ اور بچوں کا کھیل بنا دیا گیا ہے، ہم آئین، جمہوریت اور اسلام کیلئے نکلے ہیں، ہم ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں، ہم پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، سیاسی جنگ کا طبل جنگ بج چکا ہے، ہمیں سیاسی جنگ لڑنی ہے، عوام اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے تاکہ قوم کو ظالموں سے نجات مل سکے، آج انسانوں کا سیلاب اسلام آباد کی طرف جا رہا ہے، یہ طوفان ایوانوں کے کچرے کو اپنے ساتھ بہا کر لے جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 824357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824357/انسانوں-کا-سیلاب-ایوانوں-کے-کچرے-کو-اپنے-ساتھ-بہا-کرلے-جائے-گا-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org