QR CodeQR Code

خلیج فارس کی حفاظت سے متعلق ایرانی حفاظتی منصوبے پر غور کر رہے ہیں، کویت

28 Oct 2019 16:19

کویت کے نائب وزیر خارجہ خالد الجاراللہ نے خبرنگاروں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کی حفاظت سے متعلق ایرانی حفاظتی منصوبہ ہمیں موصول ہو چکا ہے اور ہم اس پر غور کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کویت کے نائب وزیر خارجہ خالد الجاراللہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کیطرف سے پیش کردہ خلیج فارس کی حفاظت کے منصوبے پر کویت کے غور و خوض کی خبر دی ہے۔ انہوں نے خبرنگاروں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کی حفاظت سے متعلق ایرانی منصوبہ ہمیں موصول ہو چکا ہے اور ہم اس پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے اس حفاظتی منصوبے پر غور کے بعد جب کسی فیصلے تک پہنچیں گے تو تہران کو باخبر کر دیں گے۔

کویتی اخبار الرای الکویت کے مطابق کویتی نائب وزیر خارجہ خالد الجاراللہ نے داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے امریکی حملے میں مارے جانے کی خبر اور اس حوالے سے داعش کی جوابی کارروائی کے خطرے کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کسی بھی حملے سے نمٹنے کیلئے ہم خطے کے ممالک کیساتھ مل کر ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 824361

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824361/خلیج-فارس-کی-حفاظت-سے-متعلق-ایرانی-حفاظتی-منصوبے-پر-غور-کر-رہے-ہیں-کویت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org