QR CodeQR Code

پاکستان میں ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار جوش وخروش سے منایا

28 Oct 2019 17:11

میرپور خاص میں ہندو برادری کے افراد نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارک باد دی۔ قلات میں ہندو برادری نے دیوالی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر سادگی سے منائی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان بھر میں ہندو برادری کی جانب سے دیوالی کا تہوار انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس حوالے سے کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہندوؤں نے اپنے گھروں اور مندروں میں چراغاں اور آتشبازی کی۔ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں ہندوؤں نے مندروں میں پوجا پاٹ کے ساتھ بچوں کے ساتھ پٹاخیں جلائے۔ اسی طرح عمر کوٹ میں بھی دیوالی کا تہوار منایا گیا جس میں ملک و قوم کی ترقی اور کشمیر کی آزادی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 
ملک بھر کی طرح کندھ کوٹ اور کشمور میں بھی ہندو برادری کے جانب سے دیوالی منائی گئی۔ اس موقع پر بڑوں سمیت بچوں نے گلیوں اور عبادت گاہوں میں شمعیں روشن کرکے آتش بازی کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ میرپور خاص میں ہندو برادری کے افراد نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارک باد دی۔ قلات میں ہندو برادری نے دیوالی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر سادگی سے منائی۔ ہرنائی میں ہندو کمیونٹی نے مندر میں تقریبات کا انعقاد کیا۔ ہندو برادری رام کی 14 سالہ بنواس سے واپسی کی خوشی میں دیوالی کا تہوار مناتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 824366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824366/پاکستان-میں-ہندو-برادری-نے-دیوالی-کا-تہوار-جوش-وخروش-سے-منایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org