QR CodeQR Code

سانحہ ساہیوال کے ملزمان کی بریت پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

28 Oct 2019 19:04

درخواست میں سانحہ ساہیوال کے ملزموں کی بریت پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ ساہیوال کی ناقص تفتیش کے باعث ملزمان بری ہوئے اور گواہوں نے اپنے بیان تبدیل کیے، گواہوں کے بیان تبدیل کرنے اور ناقص تفتیش پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے اور سانحہ ساہیوال کے ملزموں کی بریت کو کالعدم قرار دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ساہیوال کے ملزموں بریت چیلنج کر دی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گواہوں کے بیان تبدیل کرنے اور ناقص تفتیش پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ساہیوال کے ملزموں بریت چیلنج کی۔ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر عبدالصمد خان نے اپیل دائر کی۔ درخواست میں سانحہ ساہیوال کے ملزموں کی بریت پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ ساہیوال کی ناقص تفتیش کے باعث ملزمان بری ہوئے اور گواہوں نے اپنے بیان تبدیل کیے، گواہوں کے بیان تبدیل کرنے اور ناقص تفتیش پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے اور سانحہ ساہیوال کے ملزموں کی بریت کو کالعدم قرار دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 824386

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824386/سانحہ-ساہیوال-کے-ملزمان-کی-بریت-پنجاب-حکومت-نے-ہائیکورٹ-میں-چیلنج-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org