0
Monday 28 Oct 2019 19:11

نواز شریف کا علاج میڈیکل بورڈ کیلئے چیلنج، ڈاکٹرز کا اسپتال سے ڈسچارج کرنے سے انکار

نواز شریف کا علاج میڈیکل بورڈ کیلئے چیلنج، ڈاکٹرز کا اسپتال سے ڈسچارج کرنے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا علاج میڈیکل بورڈ کے لئے بڑا چیلنج بن گیا ہے، ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال سے ڈسچارج کرنے سے بھی انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ پلیٹ لیٹس معمول پر آنے تک اسپتال میں رہیں۔ سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس بڑھانے کے لئے اسٹیرائیڈز کا استعمال کیا جارہا ہے، جس کے دینے سے نوازشریف کی شوگر اور بلڈ پریشر خراب ہو جاتا ہے۔ ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق نواز شریف کے دل اور گردوں پر توجہ دیں تو ان کے پلیٹ لیٹس گرجاتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس پر توجہ دی جائے تو ان کے دل اور گردوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں، اس لئے ان کا علاج میڈیکل بورڈ کے لئے بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کو دل کا سنگین مسئلہ ہے لیکن ان کے پلیٹ لیٹس کا گرنا بھی تشویشناک ہے۔ ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق نواز شریف کی دل کی ادویات روک دی گئی ہیں جبکہ ان کے گردوں کے ٹیسٹ بھی خراب آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دل میں اینزائمز کی تعداد میں اضافہ ایک اور مستقل خطرہ بن چکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کو نواز شریف کی مختلف بیماریوں کے علاج میں طبی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس سے قبل نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹروں نے اگلے 48 گھنٹے تشویشناک قرار دے دیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 824387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش