0
Monday 28 Oct 2019 19:54

مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے تمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں متحد ہیں، علامہ سید حامدسعید کاظمی

مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے تمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں متحد ہیں، علامہ سید حامدسعید کاظمی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ اور جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم کے مہتمم علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان میں اپنے اکابر کی خدمات اور قربانیوں کو مشعل راہ بناکر اسرحکام پاکستان اور آزادی کشمیر کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، وہ شاہی عید گاہ میں علوم اسلامی کے مرکزی دینی درس گاہ جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم کے 77ویں سالانہ جلسہ دستار فضیلت کی اختتامی نشست میں خطاب کر رہے تھے۔ طاہر حامد سعیدی نے صدارت کی، پیر سید خلیل الرحمن مہمان خصوصی تھے۔ علامہ کاظمی نے علماء پر زور دیا کہ وہ حق وصداقت کا پیکر بن کر تبلیغ دین اور اشاعت علوم اسلامیہ کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے تمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں متحد ہیں، مسلمان حکمران پوری دنیا میں امت مسلمہ پر ہونے والے مظالم کے خاتمے کیلئے متحد ہوجائیں۔ جماعت اہل سنت کے قائد اور ادارہ تعلیمات اسلامیہ راولپنڈی کے سربراہ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے دینی مدارس کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مدارس مقام مصطفی (ص) کے تحفظ اور نظام مصطفی(ص)کے نفاذ کیلئے عظیم مراکز ہیں، غزالی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی نے نامساعد حالات کے باوجود عقیدہ حقہ کی تبلیغ کا فریضہ سرانجام دیا وہ اہل سنت کے عظیم محسن اور ملت اسلامیہ کا سرمایہ افتخار ہیں۔ علامہ ریاض حسین شاہ نے کہا کہ وہ خادم زیست جماعت اہل سنت سے وابستہ رہیں گے۔ جماعت اہل سنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ پیر خالد سلطان القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اہل سنت استحکام پاکستان کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر مفتی محمد ابراہیم قادری، مولانا غفران محمود سیالوی، مولانا حامد سرفراز قادری رضوی اور مولانا محمد فاروق خان سعیدی، ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکاقی بحران اور تعلیمی زوال کے خاتمے کیلئے علوم اسلامی کو فروغ دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 824401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش