0
Monday 28 Oct 2019 20:05

سیکرٹریٹ پر عوام کو نہ ٹرخایا جائے صوبہ ملتان بناکر وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑا جائے، زاہد بلال قریشی

سیکرٹریٹ پر عوام کو نہ ٹرخایا جائے صوبہ ملتان بناکر وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑا جائے، زاہد بلال قریشی
اسلام ٹائمز۔ تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی سیکرٹری جنرل زاہد بلال قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی عوام کا استحصال آج بھی جاری ہے جس کا مداوا صوبہ ملتان کے قیام کی صورت میں ممکن ہے۔ جنوبی پنجاب خطے کی عوام زراعت کی تباہ حالی، حکومتی عدم توجہی، صحت اور تعلیم کی سہولیات کے فقدان، مہنگائی بیروزگاری کے باعث انتہائی پریشان ہے، ان تمام مسائل کے حل کیلئے الگ انتظامی بنیادوں پر صوبہ ملتان کے قیام کو یقینی بنایا جائے، سیکرٹریٹ پر عوام کو نہ ٹرخایا جائے صوبہ ملتان بناکر وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑا جائے۔ تحریک صوبہ ملتان صوبہ کے قیام تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تحریک کے کارکنان اور مختلف وفود، عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہمہ قسمی تعصبات سے بالاتر ہوکر صوبہ ملتان کے قیام کے لئے کوشاں ہیں اور جنوبی پنجاب کی عوام صوبہ ملتان کی حقیقت کو جان چکے ہیں، ہمارے اراکین اسمبلی صوبہ ملتان کی اہمیت کو سمجھیں اور اس کے لئے کردار ادا کرتے ہوئے اسمبلی میں صوبہ ملتان کے قیام کے لئے آواز بلند کریں۔ مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے دوسری طرف صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات کا ہی شدید فقدان ہے، جس کے باعث یہاں کی عوام شدید مشکلات اور پریشانی سے دوچار ہے تمام تر مسائل کے حل کے لئے سیکرٹریٹ نہیں بلکہ صوبہ ملتان کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 824402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش