QR CodeQR Code

جمعیت کو مارچ کی اجازت دی ہے، ڈنڈوں کی اجازت نہیں دینگے، شوکت یوسفزئی

28 Oct 2019 21:21

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ مانیٹرنگ سیل بنا رہے ہیں، کل سے معلومات اکھٹا کرینگے، کسی کو نہیں روکا جا رہا، پولیس صورتحال کو دیکھے گی، پندرہ لاکھ لوگوں کو نکالنا کوئی آسان کام نہیں ہے، حکومت کمزور نہیں ہے، تجاوز کرینگے تو قانون حرکت میں آئے گا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومتی معاہدے کے تحت آزادی مارچ کی اجازت ہے لیکن ڈنڈوں کی اجازت نہیں دیں گے، مولانا کشمیر ایشو کو پس پشت ڈالنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ان کے پاس ایجنڈا نہیں لوگ نہیں نکلیں گے۔ پشاور میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی اور صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ نے معاہدے کے تحت جمعیت کو مارچ کی اجازت دی ہے، لیکن ڈنڈوں کی اجازت نہیں دینگے، کوئی پھر گلہ نہ کرے کہ روکا گیا، تھرٹ الرٹ ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مانیٹرنگ سیل بنا رہے ہیں، کل سے معلومات اکھٹا کرینگے، کسی کو نہیں روکا جا رہا، پولیس صورتحال کو دیکھے گی، پندرہ لاکھ لوگوں کو نکالنا کوئی آسان کام نہیں ہے، حکومت کمزور نہیں ہے، تجاوز کرینگے تو قانون حرکت میں آئے گا۔


خبر کا کوڈ: 824413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824413/جمعیت-کو-مارچ-کی-اجازت-دی-ہے-ڈنڈوں-نہیں-دینگے-شوکت-یوسفزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org