QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز کی ہڑتال 34 ویں روز میں داخل، مریض رُل گئے

28 Oct 2019 21:25

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی او پی ڈی میں روزانہ کی بنیاد پر 5 سے 6 ہزار مریض علاج کیلئے آتے ہیں، تاہم ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مایوس ہو کر علاج کے بغیر لوٹ جاتے ہیں۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس اور صوبائی حکومت کے مابین مسائل حل کرنے کیلئے مذاکرات کا عمل ایک ماہ بعد بھی شروع نہیں ہوسکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال 34 ویں روز میں داخل ہوگئی۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے علاوہ دیگر سروسز معطل ہیں۔ ہڑتال سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں 34 ویں روز بھی مریض مسیحاؤں کے منتظر ہیں۔ ڈاکٹروں کی جانب سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے علاوہ دیگر سروسز کا بائیکاٹ جاری ہے۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی او پی ڈی میں روزانہ کی بنیاد پر 5 سے 6 ہزار مریض علاج کیلئے آتے ہیں، تاہم ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مایوس ہو کر علاج کے بغیر لوٹ جاتے ہیں۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس اور صوبائی حکومت کے مابین مسائل حل کرنے کیلئے مذاکرات کا عمل ایک ماہ بعد بھی شروع نہیں ہوسکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 824416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824416/خیبر-پختونخوا-میں-ڈاکٹرز-کی-ہڑتال-34-ویں-روز-داخل-مریض-ر-ل-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org