0
Monday 28 Oct 2019 21:26

کراچی، آئندہ سال جنوری کے آخر تک ریڈ لائن، گرین لائن اور اورنج لائن بس منصوبے مکمل کرنے کا باقاعدہ اعلان

کراچی، آئندہ سال جنوری کے آخر تک ریڈ لائن، گرین لائن اور اورنج لائن بس منصوبے مکمل کرنے کا باقاعدہ اعلان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے آئندہ سال جنوری کے آخر تک ریڈ لائن، گرین لائن اور اورنج لائن بس منصوبے مکمل کرنے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری میں کراچی کی عوام کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ سندھ غلام عباس ڈیھتو نے کہا ہے کہ ریڈ لائن بسوں میں شہر کے یومیہ تین لاکھ مسافر سفر کریں گے، جبکہ گرین لائن بسوں میں یومیہ ڈھائی لاکھ اور اورنج لائن بسوں میں ایک لاکھ سے زائد مسافر سفر کریں گے، اس سلسلے میں پرائیویٹ ٹرانسپورٹز کمپنیوں سے معاہدے طے پاگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں سرکاری ٹرانسپورٹ آنے سب سے زیادہ کاروباری، سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین اور مزدوروں وغیرہ کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ اور چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز شاہ دن رات کوششیں کر رہے ہیں، اس وقت کراچی کی عوام کیلئے  پبلک ٹرانسپورٹ کا کوئی بڑا منصوبہ نہیں، ان منصوبوں سے کراچی کی عوام کو شہر میں سرکاری ٹرانسپورٹ میسر آئے گی جس سے ان کی سفری مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب بڑے شہر پبلک ٹرانسپورٹ کی وجہ سے کامیاب ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ سے عوام کا وقت اور پیسہ دونوں بچے گا۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ سندھ غلام عباس ڈیھتو کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت سے مل کر پبلک ٹرانسپورٹ کے کراچی میں جو بھی مسائل درپیش ہیں وہ جلد از جلد حل ہو جائیں گے۔ غلام عباس ڈیھتو نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کراچی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کراچی شہر میں چلنے والی پبلک بسوں، منی بسوں، چنگچی رکشوں کے کرائے و و دیگر سہولیات چیک کی جائیں جو بھی ٹرانسپورٹرز خلاف ورزی کررہے ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 824417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش