0
Monday 28 Oct 2019 23:09

وسطی کرم میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ، تین بچے زخمی

وسطی کرم میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ، تین بچے زخمی
اسلام ٹائمز۔ وسطی کرم کے علاقہ علی شیر زئی جمال میلہ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے تین بچے زخمی ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق علی شیر زئی جمال میلہ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے تین بچے زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں صدہ ہسپتال پہنچادیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک زخمی بچے کی حالت تشویشناک ہے، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ابوبکر ،مشاہد اور آصف گھر کے قریب پڑے بارودی مواد سے کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 824422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش