QR CodeQR Code

جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کی لیویز فورس پر حملے کی کوشش

28 Oct 2019 23:30

لیویز فورس نے اپنے دفاع میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے مشتعل ہجوم کو منتشر کردیا۔ واقعے کے بعد تھانہ صدر میں انصارالاسلا م کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام نے لیویز پر حملے کی کوشش کی، جس کا ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ بلوچستان کے علاقے بارکھان میں جمعیت علماء اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلا م نے لیویز فورس پر حملے کی کوشش کی، جب کہ لیویز فورس نے اپنے دفاع میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے مشتعل ہجوم کو منتشر کردیا۔ واقعے کے بعد تھانہ صدر میں انصارالاسلا م کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے انصار الاسلام کی جانب سے پشاور میں ڈنڈا بردار جلوس نکالنے اور قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کو سلامی پیش کرنے کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد تنظیم کی سرگرمیوں کو امن وامان کے لیے خطرناک قراردیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کی ہے۔ تاہم مذکورہ پابندی صرف اسلام آباد کی حدود تک نافذ کی گئی ہے اور اس ضمن میں صوبوں کو اختیار تفویض کیا گیا ہے کہ وہ اپنے حالات کے مطابق اس حوالے سے فیصلہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 824426

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824426/جے-یو-آئی-کی-ذیلی-تنظیم-انصار-الاسلام-لیویز-فورس-پر-حملے-کوشش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org