QR CodeQR Code

بلاول کو مولانا سے وہ نہیں ملے گا جس کی انہیں امید ہے، مراد سعید

28 Oct 2019 23:30

چیئرمین پی پی پی کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ روزِ اول سے کہہ رہے ہیں بلاول زرداری’’ابو بچاو‘‘ مہم چلا رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے حادثاتی چیئرمین کی پوری سیاست اس نکتے پر کھڑی ہے کہ “ابو کو سہولتیں دلواوٴ”۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے حادثاتی چیئرمین پی پی پی کو مولانا فضل الرحمان سے وہ کچھ نہیں ملے گا جس کی وہ امید لگائے بیٹھے ہیں۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ روزِ اول سے کہہ رہے ہیں بلاول زرداری’’ابو بچاو‘‘ مہم چلا رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے حادثاتی چیئرمین کی پوری سیاست اس نکتے پر کھڑی ہے کہ “ابو کو سہولتیں دلواوٴ”۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے عقیدت کے پیچھے بھی ابو کی جان چھڑوانے کا ہدف کار فرما ہے لیکن بدقسمتی سے حادثاتی چیئرمین کو مولانا سے بھی وہ کچھ نہیں ملے گا جس کی وہ امید لگائے بیٹھے ہیں، بلاول یاد رکھیں کہ وزیراعظم عمران خان مستعفی بھی نہیں ہوں گے اور آپ کے ابو سے لوٹ مار کا مال بھی نکلوائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ابو کی لوٹ مار بچانے کے لیے حادثاتی چیئرمین نظریات کو بھی خیرباد کہہ چکے ہیں، سندھ کارڈ کھیلنے جیسی شرم ناک حرکت سے بلاول کے بڑوں کو فائدہ پہنچا نہ ان کے لیے کوئی خوشخبری ہے، سندھ میں کرپشن اور چور بازاری کی سیاست اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے اور سندھ اب خود کو چوروں کے اس قبیلے سے لاتعلق کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 824427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824427/بلاول-کو-مولانا-سے-وہ-نہیں-ملے-گا-جس-کی-انہیں-امید-ہے-مراد-سعید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org