0
Tuesday 29 Oct 2019 01:30

افغانستان میں پاکستانی انجینئر کیبعد پاکستانی ڈاکٹر اغواء

افغانستان میں پاکستانی انجینئر کیبعد پاکستانی ڈاکٹر اغواء
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں پاکستانی طالبعلم کو اغوا کرلیا گیا، ڈاکٹر وقار کو خفیہ ایجنسی این ڈی ایس اہلکاروں نے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے، پولیس مقدمے کے اندراج سے انکار کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں ایک اور پاکستانی این ڈی ایس کے ہاتھوں اغواء ہوگیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی طالبعلم ڈاکٹر وقار کو کابل سے 26 اکتوبر کو اغواء کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر وقار کو ساتھ لے جانے والوں نے اپنا تعارف خفیہ پولیس کے طور پر کرایا تھا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر وقار کے دوست نے جاداوول پولیس کو مقدمے کی درخواست دی تھی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

پولیس کا مؤقف تھا کہ ڈاکٹر وقار خفیہ پولیس کے پاس ہے، لہٰذا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکتا، پاکستانی حکام نے یہ معاملہ افغان وزارت خارجہ کے ساتھ اٹھا دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی5 اکتوبر کو ایک پاکستانی انجینئر کو این ڈی ایس کے اہلکاروں نے اغوا کیا تھا، پاکستانی حکام انجینئر کی بازیابی کیلئے افغان حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان حکام نے این ڈی ایس کی جانب سے طالبعلم کو اغواء نہ کرنے کی تاحال تردید نہیں کی ہے، پاکستانیوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے افغان حکام کو72 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے، بازیابی نہ ہونے پر پاکستان کی جانب سے سفارتی سطح پر انتہائی قدم اٹھانے کا امکان ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 824432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش