0
Tuesday 29 Oct 2019 00:31

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی استعداد کے مطابق بطور مخلص سہولت کار اور دوست افغانستان کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان سے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی، ملاقات میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے افغان امن اور مفاہمتی عمل میں پاکستان کی مخلصانہ حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحیثیت مخلص سہولت کار اور دوست افغانستان میں امن کے لیے ہر اقدام پر تیار ہے اور افغان امن عمل کی مخلصانہ حمایت جاری رکھے ہوئے ہے کیوں کہ افغانستان میں امن و استحکام اور خطے میں ترقی اور خوشحالی پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان مسئلے کا دیرپا سیاسی حل جلد سے جلد مکمل کرنے اور امن عمل کو نقصان پہنچانے والے منفی بیانیے کے خلاف کھڑا ہونے کی ضرورت ہے، افغانستان میں شدت پسندی کے خاتمے کے لیے تمام فریقین کو عملی اقدامات کرنے ہوں گے، امن عمل کے راستے میں حائل رکاوٹوں پر قابو پانا ہوگا، تمام فریقین افغانستان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کردارادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 824434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش