0
Tuesday 29 Oct 2019 01:12
خفیہ صیہونی ہاتھ کا عراق و لبنان میں ہنگامے کرنیکے بعد اب شام کیطرف رخ

شام میں بڑھتے ایرانی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنا ہوگا، بنحمن نیتن یاہو

شام میں بڑھتے ایرانی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنا ہوگا، بنحمن نیتن یاہو
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے حالیہ انتخابات میں اپنی ناکامی کے بعد اب سیاسی بند گلی سے نکلنے کیلئے اپنے حریف، سابق اسرائیلی آرمی چیف اور بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کے سربراہ بینی گانٹیز کیساتھ ملاقات کی، لیکن دونوں فریق کسی بھی نتیجے تک پہنچنے میں ناکام رہے۔ بنجمن نیتن یاہو نے اس ملاقات سے قبل اپنے مذموم عزائم سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ اس وقت برے حالات میں گھرا ہوا ہے جبکہ ہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے، ہمیں شام میں بڑھتے ایرانی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ عراق اور لبنان میں کئی ہفتوں سے عوامی احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عراقی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ عراق میں جاری ان پرامن عوامی احتجاجات کے پس پردہ سرگرم سعودی پیسہ اور یہودی خفیہ ہاتھ عراق میں بڑے پیمانے پر افراتفری اور خونریزی کا باعث بنا ہے، جس کے درپردہ ایک منظم سازش کے تحت وہاں موجود اسلامی مزاحمتی مراکز اور شخصیات کو بطور خاص نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو وہاں سرگرم متشدد عناصر کی صیہونی حقیقت کو بےنقاب کرنے کیلئے کافی ہے جبکہ صیہونیوں کی طرف سے اب شام کو اگلا ہدف قرار دیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 824436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش