0
Tuesday 29 Oct 2019 19:23

آزادی مارچ اپنے مقاصد حاصل کر چکا ہے، اعجاز ہاشمی

آزادی مارچ اپنے مقاصد حاصل کر چکا ہے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کی مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ میڈیا پر پابندیاں اور منفی پروپیگنڈا حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، کراچی سے 27 اکتوبر کو چلنے والے آزادی مارچ نے حکومت کی چولیں ہلادی ہیں، اگر حکومت جمہوری ہونے کا دعویٰ کرتی ہے تو پھر پریشانی کیوں؟ حکومت نے جھوٹے مقدمات درج کرکے اور قائدین کی زندگی کو خطرات کے تھریٹ الرٹ جاری کرکے اپنی بے بسی کا اظہار کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادی مارچ کے حوالے سے لاہور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ آزادی مارچ اپنے مقاصد حاصل کر چکا ہے، میڈیا پر کوریج نہ دے کر ذرائع ابلاغ نے اپنی اہمیت خود کھو دی ہے، جے یو پی کے کارکنوں نے آزادی مارچ کا بھرپور استقبال کیا اور کل اسلام آباد جاتے ہوئے بھی بھرپور شرکت ہوگی، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کے عوام حکمرانوں سے تنگ آ چکے ہیں اور اب برسرا قتدار نااہل ٹولے سے نجات چاہتے ہیں، جس کیلئے آزادی مارچ اپنی منزل شہر اقتدار اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے۔ ان شاءاللہ اقتدار کے ایوانوں میں زلزلہ برپا ہے اور ریت پر بنی حکومت زمین بوس ہونے والی ہے۔
خبر کا کوڈ : 824446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش