QR CodeQR Code

بھارت سے جنگ ہوئی تو ایک میزائل بھارت جبکہ دوسرا حمایت کرنیوالے ملک پر جائیگا، علی امین گنڈاپور

29 Oct 2019 10:28

کشمیر پر یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر نے کہا کہ آج پوری دنیا کے مسلمان ممالک بھی اپنے مقاصد کی خاطر کشمیریوں کا ساتھ نہیں دے رہے، لیکن میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ دنیا مکافات عمل ہے، جو ہمارا ساتھ آج نہیں دے گا، کل ہم بھی مشکل وقت میں اس کا ساتھ نہیں دینگے۔


اسلام ٹائمز۔  وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ کشمیر پر دنیا خاموش ہے اور جو ممالک بھارت کے ساتھ ہیں، وہ سن لیں کہ بھارت سے جنگ ہوئی تو ایک میزائل بھارت پر جبکہ دوسرا حمایت کرنے والے ملک پر جائے گا تو تیار رہیں۔ کشمیر پر یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر نے کہا کہ آج پوری دنیا کے مسلمان ممالک بھی اپنے مقاصد کی خاطر کشمیریوں کا ساتھ نہیں دے رہے، لیکن میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ دنیا مکافات عمل ہے، جو ہمارا ساتھ آج نہیں دے گا، کل ہم بھی مشکل وقت میں اس کا ساتھ نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے حمایتیوں کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ اگر ہماری کشیدگی جنگ تک گئی تو ایک میزائل بھارت پر جائے گا اور دوسرا آپ پر بھی جاسکتا ہے، اس کیلئے تیار رہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 824451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824451/بھارت-سے-جنگ-ہوئی-ایک-میزائل-جبکہ-دوسرا-حمایت-کرنیوالے-ملک-پر-جائیگا-علی-امین-گنڈاپور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org