0
Tuesday 29 Oct 2019 11:19

باجوڑ، قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے جے یو آئی (ف) رہنما جاں بحق

باجوڑ، قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے جے یو آئی (ف) رہنما جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مفتی سلطان محمد قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے جنہیں علاج معالجے کیلئے پہلے خار ہسپتال اور بعدازاں سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ڈی پی او پیر شہاب علی شاہ نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ بدان میں برکلی مسجد کے قریب پیش آیا۔ پیر شہاب علی شاہ نے بتایا کہ مفتی سلطان محمد کو 3 گولیاں لگی تھیں، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ باجوڑ کی تحصیل ماموند میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی سلطان محمد قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق مفتی سلطان محمد علی الصبح نماز فجر کیلئے مسجد جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 824459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش