0
Tuesday 29 Oct 2019 12:21

سیاسی جماعتیں اپنی کرپشن بچانے کے بجائے مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھائیں، ذکراللہ مجاہد

سیاسی جماعتیں اپنی کرپشن بچانے کے بجائے مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھائیں، ذکراللہ مجاہد
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے بیگناہ مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی برداری عملی اقدامات کرنے کی بجائے غفلت کی نیند سو رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کرفیو اور ظلم و بربریت کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانا چاہتا ہے مگر غیور کشمیری قوم بھارت کے مکروہ عزائم پورے نہیں ہونے دے گی، پوری پاکستانی قوم کشمیریوں مسلمانوں کی پشتی بان ہے، گذشتہ 85 دن سے کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑی جا رہی ہیں جو عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور انصاف کے اداروں سمیت اقوام متحدہ کے منہ پر طمانچہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 80 لاکھ کشمیریوں کو جانوروں کی مانند گھروں میں محصور کر دیا گیا ہے۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا ہے کہ 85 دن سے کشمیری مسلمان بدترین ظلم و بربریت کا سامنے کر رہے ہیں، بھارتی فوج ظلم وبربریت کے ذریعے کشمیری عوام کا جذبہ حریت نہیں دبا سکتی، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برداری سمیت پاکستانی حکمرانوں کی بے بسی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ عوام کا احتجاج یا دھرنا دینا جمہوری حق ہے لیکن بحیثیت قوم مسئلہ کشمیر کا حل ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں اپنی کریشن بچانے اور سیاست چمکانے کی بجائے کشمیر کے بدترین حالات پر اپنی آواز بلند کریں۔
خبر کا کوڈ : 824469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش