QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان پر جان لیوا حملہ ہو سکتا ہے، محکمہ داخلہ

29 Oct 2019 12:29

ذرائع کے مطابق صوبائی انٹیلی جنس سینٹر کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کی زندگی کو خطرے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ تھریٹ الرٹ سے حکومت پنجاب کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالی خط میں بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو مارنے کیلئے را اور این ڈی ایس نے ٹارگٹ کلرز سے رابطہ کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے صوبائی انٹیلی جنس سینٹر نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر حملے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی انٹیلی جنس سینٹر کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کی زندگی کو خطرے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ تھریٹ الرٹ سے حکومت پنجاب کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالی خط میں بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو مارنے کیلئے را اور این ڈی ایس نے ٹارگٹ کلرز سے رابطہ کر لیا ہے، یہ ٹارگٹ کلرز آزادی مارچ میں سربراہ جے یو آئی ایف پر جان لیوا حملہ کر سکتے ہیں، سینٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو بھی آگاہ کیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 824471

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824471/مولانا-فضل-الرحمان-پر-جان-لیوا-حملہ-ہو-سکتا-ہے-محکمہ-داخلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org