0
Tuesday 29 Oct 2019 12:43

اپوزیشن کا آزادی مارچ سکھر سے ملتان پہنچ گیا، بلوچستان سے قافلے شامل

اپوزیشن کا آزادی مارچ سکھر سے ملتان پہنچ گیا، بلوچستان سے قافلے شامل
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کا آزادی مارچ ملتان پہنچ گیا، ملتان پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی جانب سے استقبال، مارچ کے شرکاء ملتان کے مختلف مدارس میں آرام پذیر ہیں جبکہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر آرام کررہے ہیں، کچھ دیر قبل ڈپٹی کمشنر ملتان نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے اور اُنہیں جلد از جلد ملتان چھوڑنے کا کہا۔ آزادی مارچ کے شرکاء کے لیے ملتان میں صبح کے ناشتے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا اس کے علاوہ اُن کی استراحت کے لیے ضلعی حکومت کے تعاون فاطمہ جناح ٹاون میں انتظامات بھی کیے گئے تھے۔ مارچ کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

آزادی مارچ براستہ پنو عاقل، گھوٹکی اور اوباڑو سے پنجاب میں داخل ہوا۔ قافلہ صادق آباد، رحیم یار خان سے ہوتا ہوا ملتان پہنچا، رات قیام کے بعد لاہور کے لئے روانہ ہوگا۔ بلوچستان کے قافلے دوسرے روز لورالائی سے شروع ہوئے۔ ڈی جی خان پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا گیا۔ وہاں سے کارواں مظفر گڑھ روانہ ہوا۔ ملتان پہنچنے پر اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں نے خیر مقدم کیا۔
خبر کا کوڈ : 824479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش