0
Tuesday 29 Oct 2019 12:52

آزادی مارچ، پولیس کو 12 کروڑ کے فنڈز جاری

آزادی مارچ، پولیس کو 12 کروڑ کے فنڈز جاری
اسلام ٹائمز۔ آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے پولیس کو 12 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ رقم ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کے کھانے پینے، رہائش اور دیگر اخراجات کیلئے استعمال ہو گی۔ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے پنجاب حکومت سے چوبیس کروڑ روپے کے فنڈز کی ڈیمانڈ کی تھی۔ ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کی مد میں نہ صرف وفاق بلکہ پنجاب حکومت کو بھی اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اب پنجاب بھر سے اہلکاروں کے کھانے پینے، رہائش، گاڑیوں کے پٹرول اور دیگر سکیورٹی آلات کے کرایوں کی مد میں اخراجات ہوں گے۔

پنجاب بھر کی فورس آزادی مارچ کے حوالے سے صوبے بھر میں تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ بیشتر اضلاع میں پنجاب کانسٹیبلری سے بھی ریزرویں منگوائی گئی ہیں۔ فورس کے اخرجات کی مد میں آئی جی پنجاب نے حکومت سے 24 کروڑ روپے جاری کرنے کی استدعا کی جس پر محکمہ خزانہ پنجاب نے ابتدائی طور پر بارہ کروڑ روپے کا اجرا کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کی آمد پر بھی پنجاب پولیس نے 2 کروڑ روپے کے اخراجات کیے تھے جس کیلئے انہیں ابھی تک فنڈز جاری نہیں کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 824484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش