QR CodeQR Code

کراچی، اضافی ٹیکسز اور شناختی کارڈ کی شرط پر ملک بھر میں تاجروں کا شٹرڈاؤن

29 Oct 2019 15:29

شہر قائد میں صدر، بولٹن مارکیٹ، جوڑیا بازار، طارق روڈ، بہادرآباد سمیت مختلف علاقوں میں بھی مارکیٹس بند ہیں، تاجروں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط ختم کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں تاجروں کی جانب سے اضافی ٹیکسز اور شناختی کارڈ کی شرط ختم نہ کرنے پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ ایف بی آر اور تاجروں میں ڈیڈلاک ختم نہ ہوسکا جس کے باعث ملک بھر میں تاجروں کی جانب سے اضافی ٹیکسز اور شناختی کارڈ کی شرط ختم نہ کرنے پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے 29 اور 30 اکتوبر کو شٹرڈاؤن کی کال دی گئی جب کہ تاجروں کی چھوٹی بڑی تنظیموں نے ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں صدر، بولٹن مارکیٹ، جوڑیا بازار، طارق روڈ، بہادرآباد سمیت مختلف علاقوں میں بھی مارکیٹس بند ہیں، تاجروں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط ختم کی جائے۔ لاڑکانہ، میاں چنوں، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تاجر برادری کی درخواست پر ہڑتال اور احتجاج کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ مری اور پتریاٹہ کے بھی تمام کاروباری مراکز بند ہیں جس کے باعث سیاحوں کو بھی مشکلات کاسامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 824516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824516/کراچی-اضافی-ٹیکسز-اور-شناختی-کارڈ-کی-شرط-پر-ملک-بھر-میں-تاجروں-کا-شٹرڈاؤن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org