0
Tuesday 29 Oct 2019 15:32

خوشخبری دیتا ہوں کہ حکومت جا رہی ہے، حکمرانوں کو میری تصویر سے بھی خوف آتا ہے، مولانا فضل الرحمان

خوشخبری دیتا ہوں کہ حکومت جا رہی ہے، حکمرانوں کو میری تصویر سے بھی خوف آتا ہے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ میں شرکت پر تمام رہنماوں کو مبارکباد دیتا ہوں، موجودہ حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں، نااہل حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان سے لاہور روانگی کے موقع پر آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، لیگی رہنما بلال بٹ، شیخ طارق رشید، پیپلزپارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی اور دیگر رہنما موجود تھے۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ آزادی مارچ میدان جہاد بن گیا ہے، شہریوں کا گزر بسر مشکل ہوگیا ہے، عمران نیازی نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، 20 لاکھ نوکریاں چھین لی گئی، سرکاری اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے، جس راستے پر جا رہا ہوں اللہ کا راستہ ہے، خوشخبری دیتا ہوں کہ حکومت جا رہی ہے، حکمرانوں کو میری تصویر سے بھی خوف آتا ہے، ہم پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، موجودہ حکومت جعلی ہے۔ مولانا نے مزید کہا کہ قافلے میں شریک ہر پاکستانی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، موجودہ حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے، میڈیا کی آزادی کو ان کا آئینی حق سمجھتے ہیں، حکمران ہماری رضاکار تنظیم سے خوف کھا رہے ہیں، آئین کو چھیڑو گے تو پاکستانی سلامتی خطرے میں ڈالو گے، اگلا پڑاو رات کو لاہور میں ہوگا، ان شاء اللہ اس کے بعد اسلام آباد ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 824517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش