0
Tuesday 29 Oct 2019 20:32

عمران خان کے انتقام اور نفرت کی وجہ سے نواز شریف اس حال کو پہنچے، احسن اقبال

عمران خان کے انتقام اور نفرت کی وجہ سے نواز شریف اس حال کو پہنچے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر  احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے انتقام اور نفرت کی وجہ سے نواز شریف اس حال کو پہنچے، اگر نواز شریف کی صحت کو کوئی نقصان پہنچا، تو براہ راست ذمہ داری عمران خان پر ہوگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے نوازشریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں سزاطبی بنیادوں پر 8 ہفتوں کے لیے معطل کردی۔ عدالتی فیصلے کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے عدالت سے کہا کہ سزا معطلی پر اعتراض نہیں لیکن اسے وقت کی قید میں لایاجائے۔ انہوں نے بتایا کہ غالباً عدالت نے یہ کہا ہےکہ مزید ضمانت کی ضرورت ہو تو صوبائی حکومت سے رجوع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت نواز شریف کے کیس میں کسی قسم کا انصاف کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جیل میں طبی سہولتیں ڈاکٹروں نے لازمی قرار دی تھیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ امریکا میں عمران خان نے بیان دیا تھاکہ نواز شریف سے سہولتیں واپس لوں گا، جس کے بعد حکومت نے طبی سہولتیں واپس لینا شروع کردیں۔ رہنما مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت کو کوئی نقصان پہنچاتو براہ راست ذمہ داری عمران خان پر ہوگی کیونکہ عمران خان کے انتقام اور نفرت کی وجہ سے نواز شریف اس حال کو پہنچے۔ قبل ازیں نواز شریف کا علاج کرنے والے ڈاکٹر عدنان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا تھا کہ نواز شریف دل، گردے، اسٹروک اور شریانوں کے سکڑنے کی بیماری کا شکار ہیں، ‏مجھے خدشہ ہے کہ نواز شریف کو کہیں کھو نا دیں۔ اس موقع پر ایم ایس سروسز اسپتال نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف کی حالت اس وقت بھی خطرے میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 824545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش