QR CodeQR Code

حیدرآباد، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام 3 روزہ فہم قرآن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

29 Oct 2019 19:30

ورکشاپ میں انجنئیر سید حسین موسوی، مولانا غلام عباس حسنینی، حبیب اللہ حسینی، سید پسند علی رضوی، پرویز علی لاڑک، غضنفر علی رضوی نے مختلف موضوعات پر دروس دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حیدرآباد ڈویژن کی 3 روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان فہم قرآن مرکزی صدر اے ایس او محسن علی اصغری کی زیر صدارت جامع مسجد علیؑ بھٹائی نگر حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں مختلف یونٹس، اضلاع اور ڈویژن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں انجنئیر سید حسین موسوی، مولانا غلام عباس حسنینی، حبیب اللہ حسینی، سید پسند علی رضوی، پرویز علی لاڑک، غضنفر علی رضوی نے مختلف موضوعات پر دروس دیئے، ورکشاپ میں محفل قرأت قرآن، فقہی احکام، تجوید، اجتماعی مباحثہ، اسٹیڈی سرکل کی نشست بھی کی گئیں۔ ورکشاپ میں سابقین اور سینئرز کے ساتھ خصوصی نشست کی گئی، جس میں سابق مرکزی چیف اسکاؤٹ ایاز علی منتظری، ڈویژن حیدرآباد کے سینئر رہنماء شکیل حسینی چانڈیو، شہزاد رضا، مظفر علی ببڑو، مستجاب علی مصطفیٰ نے شرکت کی اور اپنے دورِ قیادت کے تنظیمی تجربات شرکاء سے شیئر کی۔


خبر کا کوڈ: 824553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824553/حیدرا-باد-اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کے-زیر-اہتمام-3-روزہ-فہم-قرا-ن-تربیتی-ورکشاپ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org