QR CodeQR Code

مولانا جتنے چاہے طبل بجا لیں، انہیں حکومت سے باہر ہی رہنا پڑیگا، حلیم عادل شیخ

29 Oct 2019 23:56

اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما و پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ بلاول زرداری دن میں بھی خواب دیکھنے لگے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ لینا اتنا آسان نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلاول زرداری دن میں بھی خواب دیکھنے لگے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ لینا اتنا آسان نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول سیاست میں نابالغ ہیں، دوسروں کی لکھی تحریریں پڑھ کر تقریر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں نے ملک کو لوٹا ہے، یہ چور سزا سے بچنے کیلئے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، سندھ کو تباہ کرنے والے کس منہ سے عالم اسلام کے لیڈر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے گیارہ سالہ دور حکومت میں سندھ کی عوام کو ایڈز تحفے میں دیا ہے، نہ پینے کا پانی ملتا ہے، نہ صحت کی سہولیات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے خلاف جنگ کا طبل بجانے والے مولانا پاکستان کے خیر خواہ نہیں بن سکتے ہیں، مولانا جتنے چاہے طبل بجا لیں، ان کو حکومت سے باہر ہی رہنا پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 824592

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824592/مولانا-جتنے-چاہے-طبل-بجا-لیں-انہیں-حکومت-سے-باہر-ہی-رہنا-پڑیگا-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org