QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان کا مارچ لاہور پہنچ گیا، شاندار استقبال

30 Oct 2019 08:45

جمعیت علمائے اسلام صوبہ پنجاب کے امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن اور جمعیت علماء اسلام لاہور کے امیر مولانا محب النبی نے کارکناں کیساتھ مارچ کا استقبال کیا۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکناں بھی آزادی مارچ کے شرکاء کے استقبال میں شریک تھے۔ قافلہ براستہ ملتان روڈ ٹھوکر نیاز بیگ پہنچا جہاں پر آزادی مارچ میں شامل کارکنان کو رات کا کھانا فراہم کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں آزادی مارچ رات گئے لاہور پہنچ گیا۔ مولانا فضل الرحمن کا پہلا استقبال ٹھوکر نیاز بیگ پر کیا گیا۔ جمعیت علمائے اسلام صوبہ پنجاب کے امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن اور جمعیت علماء اسلام لاہور کے امیر مولانا محب النبی نے کارکناں کیساتھ مارچ کا استقبال کیا۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکناں بھی آزادی مارچ کے شرکاء کے استقبال میں شریک تھے۔ قافلہ براستہ ملتان روڈ  ٹھوکر نیاز بیگ پہنچا جہاں پر آزادی مارچ میں شامل کارکنان کو رات کا کھانا فراہم کیا گیا جبکہ منصورہ میں جماعت اسلامی کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا تھا۔

منصورہ سے قافلہ سمن آباد موڑ پہنچا، سمن آباد موڑ پر پیپلز پارٹی کی جانب سے قافلہ کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ چوبرجی چوک پر ن لیگ کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا تھا۔ چوبرجی سے قافلہ براستہ ڈی سی آفس داتا دربار پہنچا جہاں جے یو پی (نورانی گروپ) کے رہنماوں نے قافلے کا استقبال کیا۔ داتا دربار سے قافلہ آزادی چوک پہنچا جہاں آج بڑا عوامی جلسہ ہوگا اور مولانا فضل الرحمن سمیت اپوزیشن جماعتوں کے رہنما خطاب کریں گے۔ کارکنان نے رات کو آزادی چوک میں قیام کیا۔ مارچ کے آزادی چوک پہنچنے سے قبل گریٹر اقبال پارک کو بند کر دیا گیا تھا  تاہم آج صبح نماز فجر کے وقت پارک کو کارکنوں کیلئے کھول دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 824605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824605/مولانا-فضل-الرحمان-کا-مارچ-لاہور-پہنچ-گیا-شاندار-استقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org