QR CodeQR Code

آزادی مارچ، جے یو آئی (ف) کو آزادی چوک میں جلسے کی اجازت مل گئی

30 Oct 2019 08:54

جے آئی آئی نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مینار پاکستان گرانڈ میں جلسے کی اجازت دینے کیلئے درخواست دی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر نے دستخط کرتے ہوئے منظوری دیدی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ کی اجازت کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اجازت نامہ میں مشروط طور پر کہا گیا ہے کہ جلسے کے شرکاء گریٹر اقبال پارک کی املاک اور پودوں کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت دیدی۔ جے آئی آئی نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مینار پاکستان گرانڈ میں جلسے کی اجازت دینے کیلئے درخواست دی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر نے دستخط کرتے ہوئے منظوری دیدی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ کی اجازت کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اجازت نامہ میں مشروط طور پر کہا گیا ہے کہ جلسے کے شرکاء گریٹر اقبال پارک کی املاک اور پودوں کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، نقصان کی صورت میں جے یو آئی (ف) ذمہ دار ہوگی اور نقصان کا ازالہ کرنے کی پابند ہوگی۔

جے یو آئی (ف) کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا آزادی مارچ کراچی سے ہوتا ہوا آج رات لاہور پہنچا جس کیلئے لاہور پولیس نے آزادی مارچ کے شرکا کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے اس حوالے سے پولیس افسران کا اجلاس منعقد کیا جس میں مارچ کی سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے شرکا کو فُول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ جس راستے سے گزرے گا وہاں ڈایئورشن لگا کر ٹریفک کو رواں دواں رکھا جائے گا اور مارچ کو کسی مقام پر کنٹینئرز لگا کر بلاک نہیں کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی نے افسران کو بھی ہدایات جاری کیں کہ آزادی مارچ کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 824609

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824609/ا-زادی-مارچ-جے-یو-ا-ئی-ف-کو-چوک-میں-جلسے-کی-اجازت-مل-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org