0
Wednesday 30 Oct 2019 09:16

بھارت فی الفور لاک ڈاؤن ختم کرے اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق مکمل بحال کرے، یو این او

بھارت فی الفور لاک ڈاؤن ختم کرے اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق مکمل بحال کرے، یو این او
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ختم کرنے اور انسانی حقوق کی مکمل بحالی کا مطالبہ کیا ہے، وادی میں مسلسل 87 ویں دن بھی بھارتی لاک ڈاؤن کی وجہ سے زندگی مفلوج ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ترجمان روپرٹ کول وِل  نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہائی کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش ہے۔ روپرٹ کول وِل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بڑے حصے میں اب بھی مبینہ طور پر کرفیو نافذ ہے، لوگوں کو پُرامن اجتماع، صحت، تعلیم کی سہولتوں اور مذہبی آزادی کے حق سے محروم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہروں کے دوران بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے بے جا استعمال کی اطلاعات بھی ہیں۔ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ترجمان نے کہا کہ بھارت فی الفور لاک ڈاؤن ختم کرے اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق مکمل بحال کرے۔
خبر کا کوڈ : 824610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش