0
Wednesday 30 Oct 2019 11:18

مولانا فضل الرحمان نواز شریف کی عیادت کیلئے ہسپتال جائیں گے

مولانا فضل الرحمان نواز شریف کی عیادت کیلئے ہسپتال جائیں گے
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میاں نواز شریف کی عیادت کا فیصلہ کیا ہے۔ جے یو آئی (ف) کے ذرائع کے  مطابق مولانا فضل الرحمان آج دوپہر کو سروسز ہسپتال میں زیرعلاج میاں نواز شریف کی عیادت کیلئے جائیں گے۔ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے اپنی ذاتی سکیورٹی  کو تیاریاں کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ مولانا فضل الرحمان میاں نواز شریف کی عیادت کیلئے جائیں گے تاہم ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ میاں نواز شریف کے علاج پر مامور میڈیکل بورڈ انہیں ملنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 824622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش