0
Wednesday 30 Oct 2019 12:28

خرابی دور، پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال

خرابی دور، پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی سی ایل نے بتایا ہے کہ پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے، زیرِ سمندر فائبر اپٹک کیبلز میں فالٹ کو ٹھیک کرلیا گیا ہے۔ جمعرات کی صبح ترجمان پی ٹی سی ایل نے بتایا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کردی گئی ہے، صارفین کو انٹرنیٹ سروس کے استعمال میں پیدا ہونے والی دشواری پر معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایس ایم ڈبلیو 4 کو صبح 1 بج کر 35 منٹ پر جبکہ آئی ایم ای ڈبلیو ای کو صبح 4 بج کر 13 منٹ پر بحال کیا گیا۔ گذشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی زیرِ زمین انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ہوئی۔ ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر پی آئی اے کا چیک اِن سسٹم بھی متاثر ہوا۔

پاکستان کو بیرونی دنیا سے جوڑنے والی 3 بڑی انٹرنیٹ سب میرین کیبلز میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی، 2 بڑی کیبلز میں خرابی کے باعث پاکستان میں 50 فیصد انٹرنیٹ سروسز آف لائن ہوگئیں، جبکہ تیسری سب میرین کیبل بھی جزوی طور پر متاثر ہوئی۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق عالمی سب میرین کیبل میں خرابی منگل کی شام 5 بجے سامنے آئی۔
خبر کا کوڈ : 824637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش