0
Wednesday 30 Oct 2019 14:32

ڈی آئی خان، ٹریکٹر ٹرالی حادثے میں 3 قبائلی جاں بحق، 12 بچے زخمی

ڈی آئی خان، ٹریکٹر ٹرالی حادثے میں 3 قبائلی جاں بحق، 12 بچے زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں قبائلی خاندان کی ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 بچے زخمی ہو گئے ہیں۔ ژوب سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والے کوچی پوندہ قبیلے کے ٹریکٹر جس میں سلطان خیل کوچی اور اس کے خاندان کے افراد سوار تھے، مغل کوٹ کے قریب سروبی کے مقام پر ٹریکٹر کی بریک فیل ہو گئی، جس کے باعث حادثہ پیش آیا اور 3 افراد جانبحق جبکہ 12 بچے زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی سرکاری ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دمفان، بادہ نے بی بی اور فاطمہ بی بی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں روبینہ بی بی، دضاء خان، سلمہ بی بی، محمد نبی، اختر بی بی، اختر خان، میر سلیم، اکرام، قاسم، محمونہ بی بی، خزانہ بی بی اور اسلام نامی بچے شامل ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 824686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش