0
Wednesday 30 Oct 2019 15:04

بھارت کے جنگی جنون سے خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، گورنر پنجاب

بھارت کے جنگی جنون  سے خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے چین اور افغانستان کے 30 سفارتکاروں کی مشترکہ ملاقات۔ گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ بھارت کے جنگی جنون کی وجہ سے خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ گورنر ہاوس لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں مسئلہ کشمیر، خطے کی صورتحال، دہشتگردی کیخلاف جنگ سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں، بھارت کے جنگی جنون کے باعث خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی افغانستان میں امن کا قیام ناگزیر ہے اور افغانستان میں امن کیلئے پاکستان اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانی افواج اور قوم نے خطے میں امن کیلئے بڑی قر بانیاں دیں ہیں۔ گورنر چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ چین ہر محاذ پر پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، دونوں ملک کی دوستی مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج بھی امن محبت اور بھائی چارے کی بات کر رہے ہیں۔
 
 
 
خبر کا کوڈ : 824688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش