QR CodeQR Code

آزادی مارچ نواز شریف کے حکم پر حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے شروع کیا گیا، اکبر گجر

30 Oct 2019 16:30

اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ ملک کو بہت جلد نااہل اور ناتجربہ کار حکمرانوں سے نجات ملنے والی ہے، پاکستان کی معاشی حالت موجودہ حکمرانوں کو مزید برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ ملک کو بہت جلد نااہل اور ناتجربہ کار حکمرانوں سے نجات ملنے والی ہے، پاکستان کی معاشی حالت موجودہ حکمرانوں کو مزید برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں، ہر پاکستانی مہنگائی، کرپشن اور معیشت کی تباہی کے ذمہ دار حکمرانوں کے خلاف بددعائیں کر رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں علی اکبر گجر نے کہا کہ کہ قوم نئے انتخابات کی تیاری شروع کر دے، آزادی مارچ نواز شریف کے حکم پر بائیس کروڑ پاکستانیوں کو نااہل اور نکمے حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے شروع کیا گیا، جو اب اپنے حتمی نتائج کے حصول کے قریب پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان حکمرانوں سے نجات پر جشن آزادی کی تیاریاں شروع کر دیں اور نئے انتخابات کیلئے قیادت کے فیصلوں اور احکامات کا انتظار کریں۔


خبر کا کوڈ: 824707

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824707/آزادی-مارچ-نواز-شریف-کے-حکم-پر-حکمرانوں-سے-نجات-دلانے-کیلئے-شروع-کیا-گیا-اکبر-گجر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org