0
Wednesday 30 Oct 2019 16:48

فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ عدالت کی جانب سے جاری شوکاز میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے عدلیہ کو عوام کی نظر میں اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی۔ فردوس عاشق اعوان بتائیں کیوں نہ ان کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے؟
فردوس عاشق کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
 
 
 
 
 
 
 
 
اسلام آباد ہائیکورٹ نے یکم نومبر کو صبح 9 بجے فردوس عاشق اعوان کو طلب کیا ہے۔
واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ نوازشریف کو ریلیف دینےکے لئے شام کو خصوصی طور پر عدالت لگائی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 824714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش