QR CodeQR Code

تبلیغی اجتماع، رائیونڈ ریلوے سٹیشن اور ٹرینوں کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم

30 Oct 2019 20:04

ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق آئی جی ریلوے پولیس نے رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کے سلسلے میں ملک بھر سے آنیوالے شرکاء کیلئے چلائی جانیوالی سپیشل ٹرینوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایات کی ہیں۔ انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس واجد ضیاء کی خصوصی ہدایات پر ریلوے پولیس کے تمام ایس پیز کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ اپنی ڈویژن میں سپیشل ٹرینوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی ریلوے پولیس نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے موقع پر رائیونڈ اسٹیشن اور ٹرینوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس تبلیغی اجتماع کے شرکاء کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے۔ ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق آئی جی ریلوے پولیس نے رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کے سلسلے میں ملک بھر سے آنیوالے شرکاء کیلئے چلائی جانیوالی سپیشل ٹرینوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایات کی ہیں۔ انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس واجد ضیاء کی خصوصی ہدایات پر ریلوے پولیس کے تمام ایس پیز کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ اپنی ڈویژن میں سپیشل ٹرینوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنائیں۔ سپیشل ٹرینوں میں زیادہ سے زیادہ گشت ملازمین کو تعینات کیا جائے اور مشکوک اشخاص پر کڑی نظر رکھی جائے۔ ایس پی ریلوے پولیس لاہور کو رائیونڈ ریلوے سٹیشن پر موجود رہتے ہوئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ریلوے اسٹیشن رائیونڈ کے داخلی اور خارجی راستوں پر ریلوے پولیس کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ بم ڈسپوزل عملہ سے ریلوے اسٹیشن اور پلیٹ فارمز کی مکمل سویپنگ بھی کرائی جا رہی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 824716

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824716/تبلیغی-اجتماع-رائیونڈ-ریلوے-سٹیشن-اور-ٹرینوں-کی-سکیورٹی-سخت-کرنے-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org