QR CodeQR Code

مذاکرات کا ڈرامہ پہلے بھی ہو چکا ہے، اب تاجر کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے، تاجر رہنما 

30 Oct 2019 17:53

ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تاجر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج اچانک مذاکرات کا ڈرامہ رچا کر تاجروں کی جدوجہد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، ہم کراچی سے خیبر تک کے تاجروں کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے کامیاب ہڑتال کر کے حکمرانوں کو ہلا دیا۔


اسلام ٹائمز۔ مذاکرات کرنے والے حکومتی ٹولے اور ایف بی آر کے من پسند تاجر ہیں، ان مذاکرات کو تسیلم نہیں کرتے، اس طرح کے مذاکرات کا ڈرامہ پہلے بھی ہو چکا ہے، اب تاجر کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے جب تک چیئرمین ایف بی آر میڈیا اور ٹی وی چینل پر اس کا اعلان نہیں کریں گے ہم مذکرات نہیں مانے گے اور ہم تاجر اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر سلطان محمود ملک نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں ملک اکرم سگو، ملک اقبال جاوید، ملک مقبول کھوکھر، شیخ محمد سلیم، شیخ محمد عمر، ملک منیر لکھویرا، ہاشم علی خان، آفتاب اعوان، چوہدری عامر بن طارق، آصف شاہ، رضوان لاشاری، شوکت بھٹی سمیت دیگر تاجر شریک تھے۔ سلطان محمود ملک نے کہا آج اچانک مذاکرات کا ڈرامہ رچا کر تاجروں کی جدوجہد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، ہم کراچی سے خیبر تک کے تاجروں کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے کامیاب ہڑتال کر کے حکمرانوں کو ہلا دیا۔ ہمارے مطالبات شناختی کارڈ کی مکمل پابندی ختم کرنا، ٹرن آور پر کوئی ٹیکس نہیں، کسی بھی چھوٹے تاجر کو سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں کیا جائے، انکم ٹیکس کی چھوٹ کم از کم 10 لاکھ کی جائے اور ٹیکس نظام کو آسان بنایا جائے، ون ونڈ ٹیکس لاگو کیا جائے اس پیچیدہ ٹیکس نظام بھی مکمل ختم کیا جائے، اگر ہمارے مطالبات پر نظرثانی نہ کی گئی تو آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان پاکستان بھر کے تاجروں کی تنظیموں سے کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 824728

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824728/مذاکرات-کا-ڈرامہ-پہلے-بھی-ہو-چکا-ہے-اب-تاجر-کسی-جھانسے-میں-نہیں-آئیں-گے-رہنما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org