QR CodeQR Code

کشمیری مظلومین غزہ، لبنان اور یمن کے مظلومین کی طرح انڈیا کیخلاف قیام کریں، علامہ ناصر عباس جعفری

30 Oct 2019 18:38

میڈیا سیل سے جاری بیان میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی تکمیل کا نامکمل ایجنڈا ہے اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی حقوق کیلئے ہر محاذ پر انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انشاءاللہ ظالم جلد رسوا ہوگا اور کشمیری مسلمانوں کی آزادی کی یہ مقدس تحریک ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیر میں ظالم نے اپنے ظلم اور مظلومین نے اپنے صبر کی نئی تاریخ رقم کی ہے، وادی کشمیر میں ہمارے مظلوم کشمیری بھائی گذشتہ چوراسی دنوں سے محصور ہیں، حکومت کشمیری مظلومین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی تکمیل کا نامکمل ایجنڈا ہے اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی حقوق کے لئے ہر محاذ پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کشمیری مظلومین غزہ، لبنان اور یمن کے مظلومین سے درس حریت لیتے ہوئے غاصب انڈیا کیخلاف قیام کریں، ان شاء اللہ ظالم جلد رسوا ہوگا اور کشمیری مسلمانوں کی آزادی کی یہ مقدس تحریک ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ انڈیا جنوبی ایشیاء کے امن کے لئے مستقل خطرہ بن چکا ہے، پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت کا پوری قوم مل کر بھرپور جواب دے گی۔ علامہ ناصر عباس کا مزید کہنا تھا کہ قانون الہیٰ ہے کہ ظالم رسوا ہو کر رہے گا، آج مظلوم کشمیری مسلمان مسلم امہ کی جانب بھی دیکھ رہے ہیں کہ کب دیگر مسلم ممالک بھی مظلومین کشمیر کی حمایت کے لئے آگے بڑھیں گے اور دنیا میں حمایت مظلومین کشمیر کی صدا ہر کونے سے بلند کریں۔


خبر کا کوڈ: 824732

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824732/کشمیری-مظلومین-غزہ-لبنان-اور-یمن-کے-کی-طرح-انڈیا-کیخلاف-قیام-کریں-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org