0
Wednesday 30 Oct 2019 18:39

کراچی، مہنگا دودھ فروخت کرنے کیخلاف اسسٹنٹ کمشنرز سے رپورٹ طلب

کراچی، مہنگا دودھ فروخت کرنے کیخلاف اسسٹنٹ کمشنرز سے رپورٹ طلب
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے مقرر کردہ قیمت سے مہنگا دودھ فروخت کرنے کیخلاف اسسٹنٹ کمشنرز سے رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو مقرر کردہ قیمت سے مہنگا دودھ پر فروخت کرنے سے متعلق مہنگا دودھ فروخت ہونے پر حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار عمران شہزاد نے مؤقف اپنایا کہ عدالت نے 94 روپے لیٹر دودھ فروخت کرنے کا پابند کیا تھا، اس کے باوجود شہر میں دودھ مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے، آل کراچی ملک ریٹلرز ایسوسی ایشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی جائے، شہر کے بیشتر علاقوں میں اب بھی 110 روپے فی لیٹر روپے فروخت ہو رہا ہے۔ عدالت نے مؤقف سننے کے بعد اسسٹنٹ کمشنرز سے مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ 12 نومبر کو طلب کرلی۔
خبر کا کوڈ : 824733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش