QR CodeQR Code

پنجاب اور سندھ نے مسترد کردیا، مولانا مارچ کا شوق پورا کرلیں، فواد چوہدری

30 Oct 2019 18:40

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سندہ اور پنجاب نے سربراہ جے یو آئی فضل الرحمان کے جلوس میں شامل نہ ہو کر ثابت کیا ہے کہ عوام سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان نے پورا ملک گھوم لیا ابھی تک ان کے مطالبات کا پتا ہی نہیں کہ وہ چاہتے کیا ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سندہ اور پنجاب نے سربراہ جے یو آئی فضل الرحمان کے جلوس میں شامل نہ ہو کر ثابت کیا ہے کہ عوام سیاسی استحکام چاہتے ہیں، فواد چوہدری نے سوال اٹھایا کہ دینا میں کرپشن کیخلاف لانگ مارچ ہوتے ہیں یہ عجیب مارچ ہے کہ احتساب کا عمل روک دو ، بہرحال مولانا فضل الرحمان اپنا شوق پورا کر لیں۔


خبر کا کوڈ: 824734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824734/پنجاب-اور-سندھ-نے-مسترد-کردیا-مولانا-مارچ-کا-شوق-پورا-کرلیں-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org