QR CodeQR Code

آقا کا جشن ولادت مذہبی جوش وخروش اور محبت رسول کے جذبے سے منانا عین عبادت ہے، زاہد بلال قریشی

30 Oct 2019 19:05

میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ میلاد کونسل کے صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے نبی (ص) کو اللہ پاک نے تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجا ہمیں اس ماہ مبارک نفرتوں کو ختم کرنا محبتوں کو پروان چڑھانا ہے اور خیر کو عام کرنا ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی اور بزم عاشقان رسول (ص) کے سرپرست اعلیٰ قاری اعجاز عطاری نے کہا ہے کہ آقا کا جشن ولادت مذہبی جوش وخروش اور محبت رسول (ص) کے جذبے سے منانا عین عبادت ہے، ولادت مصطفی سے کائنات میں ایک عظیم انقلاب برپا ہوا ہے، جبروظلمت کے گھٹا ٹوپ اندھیروں کا خاتمہ آپ کی تشریف آوری سے ہوا اور امن ومحبت کا بول بالا ہوا آقا (ص) کی سیرت پر عمل میں ہی ہماری دنیا وآخرت کی کامیابی یقینی ہے۔ ہمارے نبی (ص) کو اللہ پاک نے تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجا ہمیں اس ماہ مبارک نفرتوں کو ختم کرنا، محبتوں کو پروان چڑھانا ہے اور خیر کو عام کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزم عاشقان رسول (ص) پیر پراٹھی شاہ کے زیراہتمام 13وین سالانہ استقبال ربیع الاول میلاد ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی کی قیادت زاہد بلال قریشی، قاری اعجاز عطاری، پیر عزیز الرحمن خان قادری، خلیفہ سجاد حسین، حافظ شرافت مرزا، ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ، محمد اسماعیل قریشی، قاری غلام شبیر سواگی، حاجی اقبال عادل، حافظ معین خالد، محمد تسلیم عطاری، پیر مدنی رضوی، سید شاہد شاہ، قاری محمد امین، ملک محمد زاہد، محمد عمران سلطانی، مرزا محمد افضال، ذوالقرنین، محمد مکی قریشی، شرافت علی نے کی۔ ریلی میں سینکڑوں عشاقان مصطفی (ص)موٹر سائیکل، کاروں، ویگنوں، بیل گاڑی، اونٹ ریڑھی، ڈالوں کے ہمراہ خوبصورت لباس اور یونیفارم پہن کر باوضو درودوسلام پڑھتے ہوئے شریک ہوئے۔ راستے میں جگہ جگہ شرکاء جلوس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال اور دستار بندیاں کی گئی۔ ریلی کا آغاز جامع مسجد مدینہ سے ہوا جو کہ لوہا مارکیٹ، حرم گیٹ، چوک شہیداں، ریلوے روڑ، سدوسام، لکڑمنڈی چوک، ڈیرہ اڈا چوک سے ہوتی ہوئی چوک نواں شہر پر اختتام پذیر ہوئی۔
 


خبر کا کوڈ: 824739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824739/آقا-کا-جشن-ولادت-مذہبی-جوش-وخروش-اور-محبت-رسول-کے-جذبے-سے-منانا-عین-عبادت-ہے-زاہد-بلال-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org